خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 878 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 878

خطابات مریم 878 زریں نصائح حضرت سیدہ محترمہ مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کراچی میں تشریف آوری اور مصروفیات 1978ء میں حضرت سیدہ محترمہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ 23 اگست کو کراچی تبدیلی آب و ہوا کیلئے آئیں۔طبیعت ٹھیک ہونے پر لجنہ اماءاللہ کے پروگرام شروع کر دیئے۔ذیل میں ان تقریبات کی قدرے تفصیل پیش کی جاتی ہے۔پہلی تقریب احمدیہ ہال میں 9رستمبر 1978ء کو صدر لجنہ کراچی کے انتخاب کی تھی۔انتخاب کے بعد آپ نے عہدہ داران سے خطاب فرمایا جس کا مخص ذیل میں دیا جا تا ہے۔آپ نے اس بات پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ کبھی ساری لجنہ کراچی کی تعداد اس ہال میں اتنی ہوتی تھی جتنی آج عہدیداران کی ہے۔آپ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ اسلام کی تعلیم کا محور اطیعوا الله وأطيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الاَمرِ مِنْكُمُ ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کی اطاعت اور خلفاء کی اطاعت کے بعد خلیفہ وقت کے مقرر کردہ افسروں کی اطاعت۔یہی وہ مرکزی نکتہ ہے جس سے ذرا سا انحراف کر کے انسان قعر مذلت میں گر جاتا ہے۔دوسری چیز جس کی طرف آپ نے توجہ دلائی وہ ایک دوسرے کے عیوب سے چشم پوشی کرنا اور قصور معاف کرنا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آپس میں اتفاق ہو اور تعاون ہو۔جماعتی کاموں کی خاطر اپنی رنجشیں بھول جائیں۔پھر آپ نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ چار سال کے عرصہ میں بے پردگی کی طرف بہت زیادہ رحجان پیدا ہوا ہے۔اس کے تدارک کے لئے کوشش کرنی چاہئے جوان بچیوں کی تربیت کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عہدہ دار اپنا نمونہ اچھا دکھا ئیں اگر صحیح پردہ