خطابات مریم (جلد دوم) — Page 876
خطابات مریم 876 زریں نصائح دورہ لاہور حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ کے دورہ لاہور میں ممبرات کو نصائح۔دار الذکر میں خطاب تلاوت اور عہد نامہ دہرانے کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحبہ مرکزیہ نے خطاب فرمایا۔سب سے پہلے آپ نے شہر لاہور کا ذکر کیا کہ اس شہر کو احمدیت کی تاریخ میں ہمیشہ ہی بڑا اہم مقام حاصل رہا ہے۔بعد ازاں آپ نے عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں صحیح طریق پر نبھانے اور فرائض کو پہچاننے کی طرف متوجہ کیا۔آپ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا بیان فرمودہ یہ فقرہ بیان کیا کہ جماعت پر آزمائش کا کڑا دور بھی آئے گا“۔حضور نے جماعت کے افراد کو ثابت قدم رہنے اور استقامت دکھانے کی پُر زور تلقین فرمائی تھی۔حضرت سیدہ موصوفہ نے جماعت کی خواتین کو حضرت امام جماعت احمدیہ کے خطبات سے مستفیض ہونے کی تاکید کی۔آپ نے اپنی تقریر میں متعدد بار عہدیداران کو اس بات کی خصوصی ہدایت فرمائی کہ سب سے پہلے وہ خود کو تربیت کی خاطر نمونہ بنائیں۔ان کے قول وفعل میں تضاد نہ ہو۔پروگراموں کو دلچسپ بنانے کا سوچیں ، ذاتی توجہ ، محنت اور سچی لگن کے ساتھ دینی کاموں میں حصہ لیں کیونکہ سچی محنت کو خدا تعالیٰ کبھی ضائع نہیں کرتا۔آپ نے نہایت پُر زور الفاظ میں واضح کیا کہ دنیا والوں کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر ہمیں اپنے مشن پر رواں دواں رہنا ہے۔پھر آپ نے پردہ کی اہمیت تفصیلاً بیان فرمائی کہ یہ حکم خداوندی ہے جس کی تعمیل کرنی اور کروانی ہمارا فرض ہے۔آپ نے ناصرات کی تربیت کی طرف خاص توجہ دینے کی پُر زور تاکید فرمائی۔آخر میں آپ نے اس امر کی طرف خصوصی طور پر متوجہ کیا کہ ہم سب کے پیش نظر تو حید باری تعالیٰ اور حقوق العباد کی ادائیگی رہنی چاہئے کہ یہی دین کے دو بڑے ستون ہیں۔ہر ایک کی ہمدردی کرنا ہمارا شیوہ رہے۔کسی کو ہماری طرف سے کوئی دکھ اور تکلیف