خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page ix of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page ix

vi پیش لفظ خطابات مریم کی جلد اول 2008ء میں شائع کی گئی تھی۔اس میں ابتداء سے لے کر 1972ء یعنی لجنہ اماءاللہ کی جو بلی کے سال تک حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کی نقار سری شامل کی گئی تھیں۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے خطابات مریم کی دوسری جلد شائع کی جارہی ہے۔اس میں 1973 ء سے لے کر 1997 ء تک کی تقاریر شامل کی گئی ہیں۔یہ تقاریر روز نامہ الفضل، ماہنامہ مصباح، لجنہ اماءاللہ کی سالانہ رپورٹس اور دیگر رسائل سے لی گئی ہیں۔جلد دوم کو بھی جلد اول کی طرح چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) تحریرات (2) خطابات (3) پیغامات (3) پیغامات (4) نصائح حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ تو راللہ مرقدھا کی تمام تقاریر اور پیغامات میں نہ صرف ایک قیمتی علمی خزانہ موجود ہے۔بلکہ آپ کی شخصیت کا نہایت اعلیٰ روحانی عکس بھی ان میں نمایاں ہے۔آپ کی یہ ایمان افروز تقاریر بے بہا معلومات کا ذخیرہ اور لجنہ کی تمام کارکنات و ممبرات کے لیے کارآمد اور مشعل راہ ہیں۔یہ تقاریر مرتب کرتے ہوئے 1982 ء کے بعد کا بہت سا مواد لجنہ اماءاللہ کی سالانہ رپورٹس سے خاص طور پر استفادہ کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ان تمام مضامین میں حضرت سیدہ چھوٹی آپا رحمھا اللہ تعالیٰ کی علمی و عملی جھلک واضح نظر آتی ہے۔وہ خوش نصیب خواتین جنہیں حضرت سیدہ کے زمانہ میں ان کی محبتیں اور پاک مجلسیں حاصل رہیں ان کے لئے تو یہ کتاب دلکش حسیں یادوں کا عظیم خزانہ ہے ہی آئندہ نسلوں کے لئے بھی یہ ایک بیش بہا ذخیرہ ہے۔خدا کرے خطابات مریم کی اشاعت لجنہ اماءاللہ کی تمام نمبرات کے لیے مفید راہ عمل ثابت ہو۔آمین