خطابات مریم (جلد دوم) — Page 858
خطابات مریم 858 پیغامات ہمیں ایک موتیوں کی لڑی میں پرو دیا ہے ہم سب کا ایک مقصد اور ایک منزل ہے۔ان دنوں میں دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کا سایہ اور اس کی رضا ہم سب کو حاصل ہو اور جسے اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہو جائے اسے کوئی مٹا نہیں سکتا۔میں سب بہنوں کو دعاؤں میں یا درکھتی ہوں آپ بھی مجھے دعاؤں میں یا درکھیں۔میں پھر ایک بار اس بات کی طرف توجہ دلاتی ہوں کہ اپنی بچیوں کو اس زمانہ کی آزادی اور مغربی تہذیب میں رنگے جانے سے بچائیں اور ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کا پیار اس کی عظمت اس کا خوف پیدا کریں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کریں کہ یہ آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ پاکستان