خطابات مریم (جلد دوم) — Page 856
خطابات مریم 856 پیغامات وہاں کے گندے ماحول میں آپ سے دور چلے جائیں گے اس لئے جو دین سیکھیں اس پر عمل کریں تا دوسروں کو سکھانے کے قابل ہوسکیں۔دوسری چیز تبلیغ ہے کسی انسان کو جب کوئی نعمت حاصل ہوتی ہے اس کی کوشش ہوتی ہے وہ دوسروں کو دکھائے بتائے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ صحیح اسلام آپ تک پہنچایا ہے اور آپ کو ایک خدا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا نصیب ہوا ہے ایک سچائی آپ کو ملی ہے کیوں دوسروں کو اس سے محروم رکھیں جہاں جہاں تک آپ کا دائرہ ہے ان کے کانوں تک یہ بات پہنچا دیں کہ حقیقی خوشی اور عزت اسلام کے دامن سے وابستہ ہے ان تک لٹریچر پہنچائیں زبانی تبلیغ کریں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں کبھی مایوس نہ ہوں اس طرح اگر ایک طرف مرد اپنی کوششوں کو جاری رکھیں دوسری طرف عورتیں تو بہت جلد ترقی ہو سکتی ہے۔عیسائیت میں غلط عقائد کی خاطر بھی اُن کی عورتوں نے بہت قربانیاں دی ہیں تو ہمارے پاس تو صداقت ہے اور اللہ تعالیٰ کے وعدے بھی ہیں جن کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے آپ دیکھ رہی ہیں۔سپین میں ہی مسجد کا بنبنا اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک انعام ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان دونوں مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے آئندہ پروگرام بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔میرے لئے بھی دعا کریں۔والسلام آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ / پاکستان