خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 855 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 855

خطابات مریم 855 پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عزیز بہنو !۔السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا سالانہ جلسہ کو ہو رہا ہے اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے کنوینشن میں شامل ہو رہی ہوں۔سال میں ایک بار تمام ممبرات یا نمائندگان کا ایک جگہ جمع ہونا اور اپنی ترقی کی رفتار پر غور کرنا بہت ہی ضروری ہے اس لئے اس کنوینشن میں ہر لجنہ کی نمائندگی خواہ ایک ممبر سے ہی ہو۔ضرور ہونی چاہئے تا جن باتوں پر جلسہ میں غور کیا جائے اس کو وہ دوسری بہنوں تک پہنچا سکیں۔کنونشن میں آپ کو گزشتہ سارے سال کی کارروائی کا جائزہ لینا چاہئے اور یہ نتیجہ نکالنا چاہئے کہ کون کون سے کام ہمارے لئے کرنے ضروری تھے ان میں سے کتنے ہم نے کئے اور کتنے ہم کر نہ سکے۔جو نہیں کر سکے ان کی وجوہات کیا تھیں اور کس طرح ان مشکلات پر قابو پا کر ہم آئندہ سال ان کا موں کو کر سکتے ہیں نیز آئندہ سال کے پروگرام بنائیں۔دو اہم کام ہر احمدی مسٹر کے ذمہ ہیں ایک اپنے ماحول اور اپنے گھر کی تربیت اگر وہ شادی شدہ ہے۔دوسرے حقیقی اسلام کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچانا۔پہلی چیز یعنی اپنی تربیت بغیر دینی تعلیم اور قرآن مجید پڑھے ممکن نہیں۔قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں انسان کے لئے ہر قسم کی بنیادی ہدایات موجود ہیں۔پھر ان کی تفصیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہیں اس لئے صرف احمدیت کو قبول کرنے سے آپ نمونہ نہیں بن سکتیں جب تک قرآن مجید کا ترجمہ نہ پڑھیں گی اور آپ کو یہ علم نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے کن باتوں کے کرنے کا حکم دیا ہے اور کن باتوں سے روکا ہے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لئے اُسوہ حسنہ اور نمونہ بنایا ہے۔۔لائف ہسٹری پڑھیں آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کریں۔آج آپ تھوڑی تعداد میں ہیں آئندہ جب کثرت سے احمدیت میں لوگ داخل ہوں گے تو آپ کو ان کا استاد بننا ہوگا پھر جن کے بچے ہیں ان کو اپنے بچوں کو اسلام کی تعلیم بچپن سے دینی ہے ورنہ وہ