خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 853 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 853

خطابات مریم 853 پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میری عزیز بہنو! ممبرات لجنہ اماء اللہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی لجنہ اماء اللہ کے سالانہ اجتماع میں اس مختصر پیغام کے ذریعہ شامل ہو رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع بہت با برکت کرے مفید نتائج برآمد ہوں۔انسانیت اپنے دکھوں سے نجات پائے اخلاق سنوار میں اور اپنے رب کی طرف جھکیں اور اس کا پیار حاصل کریں۔ہم نے غیر قوموں کی ریس نہیں کرنی وہ تو دنیا حاصل کرنے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں۔ہمارا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے پیار کو حاصل کرنا ہے ان ممالک میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو سنبھال کر رکھنا ہے کہ قدم نہ ڈگمگا جائیں اور اپنی اولاد کی اس رنگ میں تربیت کرنی ہے کہ وہ اپنے دین سے محبت کریں اس کے لئے ان کے دلوں میں غیرت ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ہو آپ کے نقش قدم پر چلنے کا شوق ہو۔یہ مقام کیسے حاصل ہو یہ سب آپ کی ذمہ داری ہے۔بچپن سے ہی بچوں کو سکھائیں کہ تم اس دنیا کے لوگ نہیں تم نے تو ان کو دین سکھانا ہے خدا تعالیٰ کی آواز ان تک پہنچانی ہے تم نے داعی الی اللہ بنا ہے ان ممالک کے رہنے والوں کو اس عظیم خزانہ کا پتہ دینا ہے۔سکولوں کی تعلیم پر نہ چھوڑیں گھروں میں اپنے بچوں کی دینی تعلیم اور تربیت دینے کی آپ ذمہ دار ہیں یا درکھیں آگ میں ذرا سا بھی کپڑا گر جائے تو فوراً آگ لگ جاتی ہے ان کے اردگرد دجالیت، عیسائیت ، بے دینی کی آگ سلگ رہی ہے اس سے خود بھی محفوظ رہنا ہے اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔مرکز سے تعلق قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو اردو سکھائی جائے تا وہ مرکز سے آیا ہوا لٹر پچر پڑھ سکیں۔خلافت سے تعلق مضبوط کریں اور کسی مرحلہ پر بھی اس کی مضبوطی میں فرق نہ پڑنے دیں جوں جوں جماعت بڑھے گی آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھیں گی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں آپ وہاں نمائندہ ہیں جماعت کی اور نگران ہیں اپنی اولاد کی اور قیامت کے