خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 837 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 837

خطابات مریم 837 پیغامات ہزاروں ہزار لوگ اسلام میں داخل ہونگے اور ظاہر ہے کہ جب کسی قوم کو فتح حاصل ہوتی ہے اور مفتوح قوم کے ساتھ فاتح قوم کے تعلقات قائم ہوتے ہیں تو ان میں جو بدیاں اور بُرائیاں ہوتی ہیں وہ فاتح قوم میں بھی آنا شروع ہو جاتی ہیں۔جب کوئی قوم ترقی کرتی ہے اور کثرت سے پھیلتی ہے وہی زمانہ اس کے تنزل اور انحطاط کا بھی ہوتا ہے۔اگلی آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی ہے کہ آپ نے اپنی ذمہ داری کو ادا کر دیا تربیت اور تزکیہ نفس کے کام میں لگے رہے۔آپ دعاؤں میں لگ جائیں اور اللہ تعالیٰ سے التجا کریں کہ وہ مسلمانوں کی حفاظت اور نصرت کرتا چلا جائے اور نئے داخل ہونے والوں کی تربیت کا سامان خود کرے۔اس میں استغفار اُمت کے لئے ہے چنانچہ جب کثرت سے عیسائی مسلمان ہوئے تو حیات مسیح کا عقیدہ ساتھ لے آئے وہ اتنا پھیلا کہ اکثریت مسلمانوں کی اس عقیدہ کو ماننے لگی آخر اللہ تعالیٰ نے اس فتنہ کو مٹانے کے لئے اور اُمت کی حفاظت کے لئے حضرت مسیح موعود کو بھجوایا اور آپ کے ذریعہ اسلام کا دفاع کروایا۔ایک زمانہ تھا کہ مسلمان اپنے آپ کو مسلمان کہتے شرما تا تھا یا آج عیسائی مقابل میں نہیں آتے۔پس آج بھی یہ سورۃ دعوت دیتی ہے کہ جہاں ہم اپنی کمزوریوں پر نظر رکھیں کہ ہماری کمزوریاں نئے آنے والوں کے لئے فتنہ کا موجب نہ بن جائیں وہاں دعائیں کرتے رہنا چاہیئے اور کثرت سے استغفار کرتے رہنا چاہئے اور کچھ اپنی اصلاح کی کوشش میں بھی لگے رہنا چاہئے کہ اپنے عمل سے ہم اس انقلاب کو ظاہر کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ ہونا تھا۔عورتوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کا اپنا نمونہ درست نہ ہوگا تو آئندہ ان کی بچیاں بھی ویسے ہی ہونگی اسلامی اقدار کی حفاظت کرنی ہے اسلامی اخلاق کی حفاظت کرنی ہے پس دینی علم حاصل کریں قرآن کریم کا ترجمہ سیکھیں اور جائزہ لیتی رہیں کہ کیا آپ کا عمل قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہے یا نہیں اور آپ کے قول اور فعل میں کوئی فرق تو نہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کے لئے نمونہ بنائے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ