خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 830 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 830

خطابات مریم 830 پیغامات w پیغام برائے مجلہ صد سالہ جشن تشکر 1989ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اس موقع پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے یہ مبارک دن دکھایا۔پھر حضرت امام جماعت احمدیہ مرزا طاہر احمد صاحب کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ ان کی قیادت میں جماعت احمد یہ پہلی صدی ختم کر کے دوسری صدی میں داخل ہوئی ہے۔پھر ساری جماعت احمدیہ کے مردوں اور عورتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے احمدیت کی خاطر جانیں قربان کیں۔عزتوں کی پرواہ نہ کی۔مال پیش کیا اور اولاد پیش کی اور اس گروہ میں شامل ہو گئے جن کے متعلق ارشاد ہے۔ان۔۔۔سے کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا سچا کر دیا۔پس بعض تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنی نیت کو پورا کر دیا اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو ابھی انتظار کر رہے ہیں اور اپنے ارادہ میں کوئی تزلزل اُنہوں نے نہیں آنے دیا“۔(الاحزاب : 24) کس کس کا نام لیا جائے اس رسالہ کا حجم بھی اس طویل فہرست کا متحمل نہیں ہوسکتا جنہوں نے ہر قدم پر خدا تعالیٰ کے مامور کی آواز پر لبیک کہا اور سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دیا۔آج سے سو سال پہلے کا تصور کیجئے قادیان کی چھوٹی سی پس ماندہ بستی جہاں نہ ریل تھی نہ ڈاکخانہ نہ تار گھر نہ فون نہ تعلیم کا کوئی انتظام تھا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مبعوث فرمایا۔آپ اکیلے تھے کوئی ساتھ دینے والا نہ تھا۔اپنے خاندان کے لوگ بھی آپ کی دنیا سے بیزاری اور دین سے رغبت دیکھ کر آپ سے چڑتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ دنیا میں کیا کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ بڑے پیار اور محبت سے آپ کو بتا رہا تھا کہ :۔وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ھونڈیں گے“۔(تذکرہ صفحہ 8)