خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 829 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 829

خطابات مریم 829 پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ کینیڈا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیاری ناصرات کینیڈا السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شامل ہورہی ہوں۔خدا کرے آپ کا اجتماع کامیاب ہوا اور اجتماع کرنے کی جو غرض ہے وہ بھی پوری ہو۔اس ملک میں رہتے ہوئے آپ کی نگرانوں کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ آپ کی دینی تعلیم صحیح ہورہی ہے یا نہیں دینی تعلیم کا حاصل کرنا دنیاوی تعلیم سے زیادہ ضروری ہے۔آنحضرت ﷺ نے علم کے حصول کو مرد اور عورت دونوں کیلئے لازمی قرار دیا ہے۔اگر آپ کو خود اپنے مذہب کا علم نہ ہو گا تو دوسروں کو کیا بتا سکتی ہیں اور ان کے اعتراضات کا کیا جواب دے سکتی ہیں۔پھر جس کے لئے علم ہی ضروری نہیں بلکہ عمل بھی ضروری ہے جن باتوں پر آپ خود عمل نہیں کرتیں دوسروں کو اس کی کیسے تلقین کر سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس دنیا میں اس کی صفات کا اظہار اپنے عمل سے کرے اور وہ اعلیٰ اخلاق جن کی تعلیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نمونہ سے دنیا کو دی۔ہر خلق کو اپنے اندر پیدا کریں۔سچائی۔جھوٹ سے نفرت۔دیانت داری۔لڑائی جھگڑے سے نفرت۔تعاون کرنا۔بنی نوع انسان کی خدمت۔انسان سے اچھا سلوک کرنا۔ضرورت مند کی مدد کرنا۔تکلیف زدہ کی تکلیف دور کرنا۔خود تکلیف پہنچے تو صبر کرنا۔ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ماں باپ کی اطاعت کرنا وغیرہ یہ اخلاق آپ میں پیدا ہو جائیں تو یقیناً آپ دلوں کو جیت سکتی ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمايا الحياء من الايمان - حیاء ایمان کا حصہ ہے۔اس ملک میں رہتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہم دوسروں سے مختلف ہیں ہم نے اس راہ پر نہیں چلنا جس پر لوگ چل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صراط مستقیم پر قائم رکھے۔آمین۔والسلام۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ