خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 828 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 828

خطابات مریم 828 پیغامات چنانچہ نبی کی سرزمین میں یہ تم بویا جا چکا ہے پھول پتے نکل رہے ہیں اور ہم امید کرتی ہیں کہ ہمارا رب جلد از جلد جماعت کو اپنے وعدوں کے مطابق وہاں ترقی دیگا لیکن اس ترقی میں ہماری قربانیاں شامل ہونی چاہئیں ہم میں سے ہر ایک کو سلسلہ کی ترقی کے لئے اپنے رب کی رضا حاصل کرنی چاہئے اور اس کا بھی یہی طریق ہے کہ آپ کی زندگیاں اپنے ربّ کو خوش کرنے کے لئے گزریں۔آپ کی زندگیاں قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق گزریں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ قرآن کریم پڑھیں اس کا ترجمہ اور مطلب سیکھیں آپ کو علم ہونا چاہئے کہ کس بات کے کرنے کا قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے اور کس سے روکا گیا ہے۔آپ مادی دنیا کی ظاہری چمک سے مرعوب نہ ہوں۔سچ آپ کے پاس ہے آپ نے اپنے نمونہ سے دوسروں کو اپنی طرف کھینچنا ہے۔پس اپنے کاموں کا جائزہ لیں اور کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے ایسی تجاویز سوچیں جن سے آپ کے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں میں تیزی آئے آپ میں سے ہر بہن داعی الی اللہ کا فرض ادا کرنے والی ہو۔دعائیں کریں بہت کہ اللہ تعالی ساری جماعت پر اپنے فضلوں اور انعاموں کی بارش کرے ہماری کمزوریاں دور کرے اور ہم اس کی راہ میں زیادہ سے زیادہ قربانیاں دے کر اس کی رضا کو حاصل کر سکیں۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ