خطابات مریم (جلد دوم) — Page 815
خطابات مریم 815 پیغامات پیغام برائے رسالہ النساء لجنہ اماءاللہ کینیڈا 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ آپ کے میگزین’النساء کے لئے کوئی پیغام بھجواؤں۔میری بہنو! آپ سب کو اور دنیا میں رہنے والے دوسرے ہر احمدی کو مبارک ہو کہ جماعت احمد یہ ایک صدی پوری کر کے دوسری صدی میں داخل ہوئی ہے۔صدیاں گزرتی ہیں کوئی قوم زندہ ہوتی ہے اور کوئی مرتی ہے لیکن ہم اس لئے خوشی منارہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا احمد یہ جماعت ,, سے ترقی اور غلبہ کا وعدہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام الوصیت میں فرماتے ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتلا سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا اور بدبختی اُس کو جہنم تک پہنچائے گی اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اُس کے لئے اچھا تھا مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور اُن پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے