خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 801 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 801

خطابات مریم پھر فرماتے ہیں:۔801 پیغامات باہم بخل اور کینہ اور حسد اور بغض اور بے مہری چھوڑ دو اور ایک ہو جاؤ۔قرآن شریف کے بڑے حکم دو ہی ہیں ایک توحید و محبت و اطاعت باری عزاسمہ دوسری ہمدردی اپنے بھائیوں اور اپنے بنی نوع کی۔(روحانی خزائن جلد 3 - ازالہ اوہام صفحہ 550) بس ہمیں چاہئے کہ اس صدی میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے رضائے الہی حاصل کرنے کی جو راہیں بیان فرمائی ہیں ان پر خود عمل کریں اور اپنی اگلی نسل کی بھی تربیت اسی نہج پر کریں۔اگلی نسل کی تربیت کی بہت بھاری ذمہ داری احمدی ماؤں پر ہے۔خدا کرے کہ وہ اس ذمہ داری کو ادا کر کے سرخرو ہوں۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ (مصباح مارچ 1989ء)