خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 792 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 792

خطابات مریم 792 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا دسواں اجتماع جو احمدیت کی دوسری صدی کا پہلا اجتماع ہے میں اس مختصر پیغام کے ساتھ شرکت کر رہی ہوں آپ سب کو بلکہ ساری انڈونیشین جماعت کو بہت بہت مبارک ہو کہ جماعت احمد یہ اپنی پہلی صدی ختم کر کے دوسری صدی میں داخل ہو گئی ہے۔ایک سو سال قبل قادیان سے ایک آواز بلند ہوئی کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوں۔یہ حضرت مرزا غلام احمد بانی سلسلہ کی آواز تھی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مہدی موعود اور مسیح موعود بنا کر بھیجا ہے۔آپ کی اس آواز کے بلند ہوتے ہی آپ کی شدید مخالفت شروع ہو گئی لیکن ساتھ ہی نیک طبیعتوں کا اس طرف رجوع شروع ہوا اور صداقت کے قبول کرنے والوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتی چلی گئی اور آج وہی آواز دنیا کے ہر براعظم ہر جزیرہ اور ملک میں سنائی دے رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی تھی کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی تھی کہ میں تجھے برکت پر برکت دونگا حتی کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی نصرت کا وعدہ فرمایا تھا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ جو آپ کی ذلت چاہے گا میں اسے ذلیل کروں گا۔سو سال میں جہاں جماعت کی بے حد مخالفت ہوئی تکلیفیں دی گئیں وہاں نصرت الہی کے جلوے قدم قدم پر نظر آتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسانات بارش کی طرح بر سے ہیں اور ایک دن بھی جماعت پر ایسا نہیں آیا کہ جماعت کی ترقی کا قدم آگے نہ بڑھا ہو۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے ساتھ ہی نصرت کا وعدہ نہیں فرمایا بلکہ جو آپ سے محبت کرتا ہے اس کے ساتھ بھی فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ وَمَعَ كُلِّ مَنْ أَحَبَّكَ یقیناً میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں اور ہر ایک کے ساتھ جو تجھ