خطابات مریم (جلد دوم) — Page 791
خطابات مریم 791 پیغامات صرف عہدہ داران کا فرض نہیں ہر احمدی کا یہ فرض ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ کی ستیاں دور ہوں اور لجنہ اماء اللہ کے کاموں کی ذمہ داری اُٹھانے کے لئے ہر ممبر آگے آئے۔جب تک سب ممبرات میں یکساں بیداری پیدا نہیں ہوتی آپ ترقی نہیں کر سکتیں۔جب سے سنگارپور سے واپس آئی ہوں آپ کی ایک رپورٹ بھی مجھے موصول نہیں ہوئی۔کام خواہ تھوڑا ہی کیا ہور پورٹ ہر ماہ با قاعدگی سے آنی ضروری ہے ورنہ مرکزی لجنہ کو اس کا علم نہیں ہوتا۔میں آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھتی ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق دے اور ہم سے راضی ہو جائے۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ