خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 789 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 789

خطابات مریم 789 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ مغربی جرمنی 1988 ء پیاری ناصرات الاحمدیہ مغربی جرمنی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے معلوم ہوا کہ لجنہ اماء اللہ مغربی جرمنی کے اجتماع کے ساتھ آپ کا اجتماع بھی ہو رہا ہے۔آپ ابھی بچیاں ہیں اور یہ زمانہ آپ کا سکھنے کا زمانہ ہے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ احمدی بچیاں ہیں اور آپ نے اپنے نمونہ سے اپنے اعلیٰ اخلاق سے اپنے عمدہ کردار سے دوسرے مذاہب کی بچیوں کو اپنی طرف کھینچنا ہے۔پس پوری توجہ دیں قرآن مجید پڑھنے پر قرآن مجید کا ترجمہ اپنی عمر کے مطابق سیکھنے پر ، دینی کتب سیکھنے پر ، بنیادی مسائل سیکھنے پر اور پھر قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرنے پر۔آپ سچ بولنے والی ہوں ، پابند ہوں ، ہمدرد ہوں ، خوش اخلاق ہوں ، دکھ اور تکلیف میں پڑے ہوؤں کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کریں۔سب سے ضروری یہ کہ اس ملک میں رہتے ہوئے اپنے مذہب کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ننگے لباس نہ پہنیں۔آپ کے سر ڈھکے ہوں۔جب پردہ کی عمر آئے تو پردہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو نمونہ بنے کی توفیق دے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ