خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 784 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 784

خطابات مریم 784 پیغامات ہمت نہیں پیدا ہوسکتی۔تمہاری منتظمات کو بھی چاہئے کہ پورے سال میں احمد یہ تاریخ کو تمہارے اجلاسوں میں دہرائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں سنائیں کس کس طرح پوری ہوئیں اور پوری ہو رہی ہیں۔جماعت احمدیہ کو کیسے کیسے کٹھن مرحلوں سے گزرنا پڑا اور کس طرح اُس نے ہر مرحلے سے گزر کر کامیابی حاصل کی۔انشاء اللہ اگلی صدی ہمارے لئے بشارتیں لائے گی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم سے کسی قربانی کا مطالبہ نہیں ہوگا۔ضرور ہوگا اور وہی ان بشارتوں کا حقدار بھی ہو گا جو اپنے کو قربانیوں کے لئے پیش کرے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آئندہ پڑنے والی ذمہ داریوں کو تم سب بشاشت قلب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اُٹھاؤ اس کی مدد اور نصرت تمہارے شریک رہے۔ہماری روحیں شرمندہ نہ ہوں کہ ہم تمہاری صحیح تربیت نہ کر سکے بلکہ تمہاری کامیابی سے ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی وجہ سے جب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو جائیں تو تمہاری طرف سے خوشیاں ہمیں پہنچیں۔آج اس اجتماع میں ایک باغ کی ننھی ننھی کلیوں کی طرح تم نظر آ رہی ہولیکن اپنے رب کے فضل سے امید ہے کہ یہ سب کلیاں کھلیں گی اور ان کی خوشبوؤں سے گلشن احمدیت معطر ہو جائے گا اور یہ خوشبو صرف ایک جگہ نہ رہے گی بلکہ دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گی۔انشاء اللہ العزیز اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔خاکسار آپ کے لئے دعا کرنے والی مریم صدیقہ