خطابات مریم (جلد دوم) — Page 779
خطابات مریم 779 پیغامات بناؤں گا۔کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ خداذ والعجائب ہے۔ہمیشہ عجیب کام ظہور میں لاتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے چن لیتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ بھی وعدہ فرمایا:۔يُظِلُّ رَبُّكَ عَلَيْكَ وَيُغْيِتَكَ وَيَرْحَمُكَ وَإِنْ لَّمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ فَيَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ يَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ وَإِنْ لَّمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ ( تذکرہ صفحہ 68) خدا تعالیٰ اپنی رحمت کا تجھ پر سایہ کرے گا اور نیز تیرا فریا درس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا اور اگر تمام لوگ تیرے بچانے سے دریغ کریں گے مگر خدا تجھے بچائے گا اور خدا تجھے ضرور اپنی مدد سے بچائے گا اگر چہ تمام لوگ دریغ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف ایک متحد کوشش کی گئی۔آپ کی جان لینے کی کوشش کی گئی۔مقدمات بنائے گئے۔آپ تک پہنچنے سے لوگوں کو روکا گیا لیکن خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ تھا۔اُس نے ہر قدم پر نہ صرف آپ کی حفاظت کی ، نصرت کی، بلکہ جو آپ کے مقابل اُٹھے وہ سب ذلیل کئے گئے کیونکہ یہ آپ کا کاروبار نہ تھا۔یہ خدا تعالیٰ کا کاروبار تھا اُس نے جس عظیم مقصد کے لئے آپ کو بھیجا تھا کیے ممکن تھا کہ آپ اُس میں ناکام رہتے۔آپ اکیلے تھے دنیا سمجھتی تھی کہ سب سلسلہ آپ کی زندگی کے ساتھ ہے۔دشمنوں نے آپ کی وفات پر خوشیاں منائیں لیکن اُنہوں نے دیکھ لیا کہ وہ اس سلسلہ کا کچھ بھی تو نہ بگاڑ سکے۔آج اُس ایک آواز کی گونج جو قادیان میں سنائی دی تھی ، دنیا کے ہر ملک میں ہر جزیرے میں بلکہ ہر شہر میں سنائی دے رہی ہے۔دنیا کے 117 ملکوں میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور ہر ملک میں بڑی تعداد میں جماعتیں ہیں جو رات دن اللہ تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دیتی رہتی ہیں کیونکہ یہ سچا راستہ اُن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ حاصل ہوا۔اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزارا احسان ہے کہ احمدیت کے قیام پر سو سال پورے ہونے والے ہیں اور چند ماہ میں ہی جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے احسانوں کا شکر کرتے ہوئے اُس کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے نئی صدی میں قدم رکھے گی۔میری بہنو! ہم نے بارش کی طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنی جماعت پر برستے دیکھا ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کیونکہ اُسی کا فرمان ہے