خطابات مریم (جلد دوم) — Page 775
خطابات مریم 775 پیغامات ن کے دلوں پر نقش کرنے ہیں۔جب تک خود آپ کا نمونہ صحیح نہ ہوگا اخلاق ، اعلیٰ زندگی ،عبادت اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی میں آپ نمایاں نہ ہوں گی آپ اگلی نسل کی تربیت نہیں کر سکتیں۔دجالیت کی آگ سے اپنی نسل کو بچانا آپ کا اولین فرض ہے۔خدا کرے اپنے اس فرض سے آپ سب صحیح طور پر سبکدوش ہوں۔آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتی ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ