خطابات مریم (جلد دوم) — Page 770
خطابات مریم 770 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ بھی 1958ء ممبران لجنہ اماءاللہ نبی ! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا جلسہ سالانہ 25 اور 26 دسمبر کو ہو رہا ہے۔اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے جلسہ میں شامل ہورہی ہوں۔جلسہ سالانہ خواہ کہیں بھی ہو در اصل اس جلسہ سالانہ کا حل ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جاری فرمایا تھا۔اس کی نسبت بہت سی برکتیں ہیں۔سال میں ایک مرتبہ تمام احمدی بھائی بہنیں ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں ملتے ہیں محبت پیدا ہوتی ہے۔دوران سال جو وفات پا جائیں ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔سارے سال کے کاموں پر غور و فکر کرتے ہیں آئندہ کے لئے پروگرام بنتے ہیں۔اجتماعی ذکر الہی اور دعائیں ہوتی ہیں۔تربیتی و تعلیمی تقاریر ہوتی ہیں جن کے سننے سے علم بھی بڑھتا ہے اور تربیت کی طرف توجہ ہوتی ہے۔پس آج سب کو پھر یہ موقع ملا ہے کہ آپ جمع ہوں اور یہ ساری برکتیں حاصل کریں۔صرف مان لینا کافی نہیں ایمان کے درخت کو اگر عمل کا پانی نہ دیا جائے تو وہ مرجھا جاتا ہے۔قربانیوں اور نیک عمل کے ساتھ ہی آپ ترقی کر سکتی ہیں خود نیک نمونہ دکھا ئیں تا کہ آپ کی اگلی نسل جگہ لینے کے لئے تیار رہے۔آپ پر اپنے بچوں اور بچیوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے ہر ماں پر ہر باپ پر ذمہ داری ہے اپنے بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت کریں ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کریں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار اور آپ کی اطاعت کا جذبہ پیدا کریں۔جماعت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔خلیفہ وقت کی اطاعت کرنے کا احساس پیدا کریں۔آپ بے شک مرکز سے دور ہیں لیکن وہاں اپنے جزائر میں آپ نے وہ انقلاب اپنے عمل سے پیدا کر کے دنیا کو دکھانا ہے جس