خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 746 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 746

خطابات مریم 746 پیغامات خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آوے اور وہ تم سے ایک موت مانگتا ہے۔جس کے بعد وہ تمہیں زندہ کرے گا۔تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو کیونکہ شریر ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں۔وہ کا ٹا جائے گا کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے۔تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور باہمی ناراضگی جانے دو اور بچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو تا تم بخشے جاؤ۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 12) اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت اقدس کے نصائح پر چلنے کی توفیق دے اور ہم حقیقت میں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ