خطابات مریم (جلد دوم) — Page 742
خطابات مریم پھر فرماتے ہیں:۔742 پیغامات باہم بخل اور کینہ اور حسد اور بغض اور بے مہری چھوڑ دو اور ایک ہو جاؤ قرآن شریف کے بڑے حکم دو ہی ہیں ایک تو حید و محبت واطاعت باری عزاسمہ دوسری ہمدردی اپنے بھائیوں اور اپنے بنی نوع کی۔(ازالہ اوہام صفحہ 550 روحانی خزائن جلد 3) میری بہنوں کوشش کریں کہ حضرت مسیح موعود کی ان نصائح پر عمل کر کے آپ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکیں۔پیار، محبت اور ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ترقی کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ