خطابات مریم (جلد دوم) — Page 728
خطابات مریم 728 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ 1985ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری عزیز بہنو ! اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شامل ہو رہی ہوں جو چار جماعتوں کا اکٹھا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت بہت مبارک کرے اور اجتماع کی جو حقیقی غرض ہے وہ پوری ہو۔ہر سال اجتماع اس لئے کئے جاتے ہیں کہ سب بہنیں بچیاں ایک جگہ جمع ہوں ان کو ایک دوسرے کے مزاج سے واقفیت ہو ایک دوسری سے محبت، پیار اور ایک دوسری کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہو اور جس کام کے کرنے کا اجتماع میں فیصلہ کیا جائے سب ایک عزم کے ساتھ مل کر اس کو کر یں۔آپس میں کسی قسم کا اختلاف نہ ہو۔جس طرح کھیل کی ٹیم جیت نہیں سکتی جب تک دل لگا کر سب ایک سانہ کھیلیں اور اپنے کیپٹن کی مکمل اطاعت نہ کریں یا ایک جہاز کامیابی سے نہیں اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکتا جب تک اس کے کیپٹین کے اشارے پر سارے کام نہ کر رہے ہوں۔کرنا یہی حال روحانی جماعتوں کا ہے اپنے خلیفہ اور خلیفہ کے مقرر کردہ افسروں کی مکمل اطاعت سب سے پہلا فرض ہے خواہ وہ افسر جماعت کے ہوں، انصار اللہ کے لجنہ کے یا خدام الاحمدیہ کے اپنی اپنی تنظیم میں خود بھی اطاعت کریں اور اپنے بچوں کو بھی اطاعت کرنا سکھائیں۔پھر آپس میں اتحاد ہو۔اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔لیکن وہ اختلاف لجنہ یا جماعت کی ترقی میں حائل نہ ہوں۔آپس میں حسد نہ ہو ، حسد محبت کو کھا جاتا ہے۔بڑے چھوٹوں سے شفقت سے پیش آئیں چھوٹے بڑوں کی عزت کریں ان کا حکم مانیں۔اجتماع میں گزشتہ سال کی جو سال ختم ہو کام کی ترقی کا مقابلہ کیا جائے اور جہاں جہاں کمی رہ گئی ہو اس کو دور کرنے کی تدابیر اختیار کی جائیں۔غور کیا جائے کہ جو سکیم گزشتہ سال بنائی تھی