خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 702 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 702

خطابات مریم 702 پیغامات پر کھڑے ہوں اور دوسروں کے لئے ہر موقع پر دینے والے ہوں۔خود لینے والے نہ ہوں۔اس آیت میں دوسری غرض بیان کی گئی ہے مَنْ اَمْرَ بَمَعْرُوفٍ یہ ایک وسیع مضمون ہے۔نیکی کی تلقین علم وفنون کی تحقیق اولاد کی تربیت۔بہنوں کی تربیت ان سب باتوں کی طرف اجتماعوں کے فیصلوں اور پروگراموں میں توجہ دی جائے۔آپ کے پروگرام ایسے ہوں جن میں بہنوں اور بچیوں کی تربیت ان کی تعلیم۔ان میں قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنے کا شوق۔مسابقت کی روح۔دین کے لئے قربانیاں دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے۔تا ہماری آنے والی نسل دین سے بے بہرہ نہ ہو۔بلکہ اپنے رب سے محبت کرنی والی۔اس کی خاطر قربانیاں دینے والی۔اسلام کی تعلیم کا نمونہ اور دنیا کو اپنے رب کی طرف سے دعوت دینے والی ہو۔تیسری غرض یہ بیان کی گئی ہے مَنْ اَمَرَ بِا صلاحٍ بَيْنَ النَّاسِ کہ ہمارے اجتماع اور کانفرنسوں کی غرض یہ ہے کہ آپس کے جھگڑے دور کریں۔اخوت کا جذ بہ پیدا کریں۔اسلام اس کا پیغام ہے۔اس لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں۔اس کا پر چار آپ نے ہر جگہ کرنا ہے اور اس پر خود عمل کرنا ہے اور اس کی تعلیم اپنے بچوں کو دینی ہے۔قرآن مجید نے ایمان کے ساتھ عمل صالح پر بہت زور دیا ہے اور عمل صالح کا مطلب ہے کہ جب جس قربانی کی ضرورت ہو۔آپ کے امام نے آپ کو پکارا ہے کہ ہر عورت داعی الی اللہ ہے۔پس حضور کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے آپ کو تبلیغ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام جن تک نہیں پہنچا ان تک پہنچانے کی پوری سعی کرنی چاہئے۔اس کے لئے آپ کو اپنا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ آپ خود قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہی ہیں یا نہیں ورنہ آپ کی بات میں اثر نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحیح طور پر عمل کرنے کی توفیق دے۔عمل اور قربانی جس سے ہمارا رب ہم سب سے راضی ہو جائے اور ہماری قربانیوں کو قبول کرے۔آمین۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ