خطابات مریم (جلد دوم) — Page 697
خطابات مریم 697 پیغامات پیغام برائے سالانہ کنوینشن لجنہ اماءاللہ ویسٹ کوسٹ 1983ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبرات ویسٹ کوسٹ لجنہ اماءاللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ نے اپنی کنوینشن کے موقع پر مجھ سے پیغام کی خواہش کی ہے آپ کا خط بہت لیٹ ملا مختصر پیغام ارسال ہے خدا کرے وقت پر مل جائے۔ٹیپ میں اس لئے نہیں بھجواسکتی کہ ڈاک میں ٹیپ نہیں جا سکتی۔کوئی جانے والا ہوتا تو بھجوا دیتی پھر کسی موقع پر انشاء اللہ بجھوا دوں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کی سالانہ کنوینشن کو کامیاب کرے اور آپ سب مل کر اپنی لجنہ اور جماعت کی ترقی کے ذرائع پر غور کریں اور پھر عمل بھی کریں۔ہر جگہ سے عموماً ایک ہی شکایت آتی ہے کہ حاضری کم ہوتی ہے۔جو آپ کی اپنی جماعت کے کاموں اور اس کے لئے وقت کی قربانی دینے کی سنتی پر دلالت کرتی ہے۔احمدیت کے غلبہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بانی سلسلہ احمدیہ کو بہت بشارتیں دی ہیں۔لیکن ہر بشارت اپنے ساتھ قربانی چاہتی ہے۔پس آپ محنت کریں اپنے قدم تیز کریں اپنے امام کی اطاعت کریں مکمل طور پر تو کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں۔والسلام آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ