خطابات مریم (جلد دوم) — Page 696
خطابات مریم 696 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ماریشس 1983ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں جو 4 جون کو ہورہا ہے شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اجتماع مبارک کرے اور اس کے اعلیٰ نتائج ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماریشس میں اچھی خاصی جماعت ہے۔ماریشس ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔آپ کے ذریعہ احمدیت کا پیغام جو حقیقی اسلام ہے ہر گھرانہ تک پہنچ جانا چاہئے۔یہ پیغام خواہ زبانی دیا جائے یا اپنے جلسوں میں بلا کر دیا جائے یا لٹریچر کے ذریعہ سے سنایا جائے۔پس اپنے اس اجتماع میں اپنے پچھلے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے وسیع اور پر اثر پروگرام بنا ئیں۔ایسے پروگرام جس میں یہ صرف صدر سیکرٹریاں ہی عملدرآمد نہ کر رہی ہوں۔بلکہ ہر لجنہ کی ممبر نظام کا ایک کارآمد پرزہ بن جائے۔حضرت خلیفہ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ کے لئے جو تربیتی پروگرام تجویز فرمائے ہیں ان کی طرف بھر پور توجہ دیں اور اپنی بچیوں میں ابھی سے داعی الی اللہ بننے کا شوق پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ