خطابات مریم (جلد دوم) — Page 695
خطابات مریم 695 پیغامات نگرانوں کے زیر تربیت آجائیں۔آج کی دنیا بے راہ روی کی طرف جارہی ہے ان کی نقل نہ کریں۔ہم نے تو اس دنیا کا نقشہ پیش کرنا ہے جس کا نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتا ہے۔وہی محبت بنی نوع انسان سے وہی اخلاق۔ہر ایک کے دکھ دور کر نے کا جذبہ۔دشمن سے بھی اعلی ترین نیک سلوک ، آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات پڑھیں اور اپنے کو اسی رنگ میں رنگنے کی کوشش کریں۔خدا کرے ہماری اگلی نسل جس کی بنیاد آپ پر رکھی جائے گی ہم سے بڑھ کر دین سے محبت کرنے والی دین کی خاطر قربانیاں دینے والی ہو اور ایک کے بعد دوسری نسل دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند کرتی چلی جائے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ