خطابات مریم (جلد دوم) — Page 688
خطابات مریم 688 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا 1983ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا سالانہ اجتماع 15 ، 16 ، 17 جنوری کو ہو رہا ہے اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔گزشتہ سال جماعت احمدیہ پر ایک بہت بڑا صدمہ آیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا یعنی حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی اچانک وفات۔لیکن ہمارا رب بڑا رحیم ہے اس کا وعدہ ہے کہ وہ جماعت کو لا وارث نہیں چھوڑے گا۔چنانچہ اس نے حضرت مصلح موعود کے ہی ایک اور بیٹے کو جماعت کی قیادت کے لئے کھڑا کر دیا اور بتا دیا کہ ہمارا خدا سچے وعدوں والا خدا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے اسلام کے غلبہ کے لئے دنیا میں بھجوایا تھا وہ دنیا جو اپنے رب کو بھول چکی تھی اپنے رب کو پہچاننے اور آنحضرت عے پر ایمان لانے آپ کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے خلافت کا سلسلہ جاری فرمایا تا کہ وہی کام تا ابد جاری رہیں جن کاموں کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تھا اور وہ کام ہے تبلیغ اسلام کا کام۔جنہ اماءاللہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی نے ایک جامع مبسوط اور عالمگیر منصو بہ تبلیغ کا بیان فرمایا ہے اس تاکید کے ساتھ کہ اب اس کام میں ہر مرد اور عورت کو لگ جانا چاہئے۔جس کے نتیجہ میں جلد از جلد ایک انقلاب رونما ہو آپ نے اس میں تمام تفاصیل بیان فرمائی ہیں جو تمام بجنات کو بھجوائی جا چکی ہیں لجنہ اماء اللہ انڈونیشیا بڑی منظم جماعت ہے اور ان کے لئے تبلیغ کا بہت بڑا میدان ہے کوشش کریں کہ اپنے پیارے خلیفہ کے اعتماد پر پوری اُتریں اس کے لئے تین باتیں بہت ضروری ہیں۔ایک تو اپنا نمونہ اسلام کے مطابق ہو۔دوسرے مسلمانوں سے دنیا کو آپ میں زیادہ