خطابات مریم (جلد دوم) — Page 673
خطابات مریم 673 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ۔ماریشس 1982 ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری عزیز بہنو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ماریشس کی۔۔۔شاخ لجنه Mantagne Blanche چھ مارچ کو اپنا پہلا اجتماع منعقد کر رہی ہے۔ان کی نئی صدر صاحبہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں پیغام بھجوا ؤں چنانچہ اس پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اجتماع کا میاب کرے اور اس کے اچھے نتائج نکلیں۔کام وہی کامیاب سمجھا جاتا ہے جس کے نتائج اچھے نکلیں۔اپنے اس اجتماع میں آپ کو اپنے گزشتہ سال کے کاموں کا جائزہ لینا چاہئے اور گزشتہ سال کی رپورٹ کو سامنے رکھ کر آئندہ کے پروگرام بنانے چاہئیں۔تا ہر سال آپ کی قوم ترقی کی طرف جائے پھر پروگرام بناتے وقت یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ ہمارے سارے سال کے پروگرام اسلام کی تبلیغ اور بہنوں اور بچیوں کی تربیت کو مدنظر رکھ کر ہوں کہ جہاں ایک طرف غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچایا جائے وہاں دوسری طرف اس بات کا بھی جائزہ لیا جاتا رہے کہ ہماری بہنیں بچیاں دینی علم سیکھ رہی ہیں یا نہیں اور ان کا عمل اور نمونہ بھی اس کے مطابق ہے یا نہیں۔اس کے لئے ایک تو بہت ضروری ہے کہ اُردو زبان ضرور اپنے بچوں بچیوں کو پڑھائیں تا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لٹریچر پڑھ سکیں اور سمجھ سکیں۔اس زمانہ میں تربیت کی بہت ضرورت ہے جس کی موجودہ نسل کی بچیوں میں کمی نظر آتی ہے۔جس کی وجہ پورے طور پر احکام دین سے ناواقفیت ہے جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کرتا۔پس اچھی طرح دین کے احکام سکھائیں اور تا کہ ان پر عمل کر سکیں اور باقی دنیا کے لئے نمونہ بن سکیں۔آج کا دن یوں بھی تاریخ احمدیت میں ایک یادگار دن ہے 6 مارچ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دشمن جس نے آپ کی شدید مخالفت کی اور جس کی زبان آپ کے خلاف تلوار کی