خطابات مریم (جلد دوم) — Page 665
خطابات مریم 665 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کینیڈا 1982ء ممبرات لجنہ اماءاللہ۔کینیڈا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه آپ کے سالانہ اجتماع پر اس پیغام کے ذریعہ شرکت کر رہی ہوں۔اس سال کا اہم ترین واقعہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا اس دنیا سے رخصت ہونا ہے۔آپ کا وجود ایک ابر رحمت کی طرح تھا۔جو لگا تار ساڑھے سولہ سال ہم پر برستا رہا۔آپ نے جماعت کو ہر حال میں مسکرانا سکھا یا ہر ایک سے محبت کرنی سکھائی۔آپ کی خلافت میں جماعت نے بہت ترقی کی دنیا کے کونے کونے تک تبلیغ پھیلی اور قرآن مجید کی اشاعت ہوئی۔آپ سے جدائی ایک زلزلہ کی طرح تھی لیکن اس موقع پر بھی ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو آسمان سے بارش کی طرح برستے دیکھا۔اللہ تعالیٰ بہت وفادار ہے وہ اس وقت تک کسی کو نہیں چھوڑ تا جب تک بندہ خودا سے نہ چھوڑے۔اس نے احمدیوں کو اپنے فضل سے اپنے وعدوں کے مطابق پھر ایک ہاتھ پر جمع کر کے اپنی قدرت نمائی کا ثبوت دیا اور قدرت ثانیہ کا پھر ایک بار پوری شان سے ظہور ہوا۔آپ سب کو چاہئے کہ نظام خلافت سے ہمیشہ وابستہ رہیں کہ نظام خلافت سے وابستہ رہے بغیر ہم ترقی کر ہی نہیں سکتے احمدیت کی ترقی وابستہ ہے نظام خلافت کے ساتھ۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے تمام احکام پر آپ کے مقررہ کردہ عہدہ داروں کے تمام اجتماع پر عمل کرنا آپ کا فرض ہے۔اپنے بچوں کی بھی تربیت کریں اور جہاں نظام خلافت کے خلاف کوئی عصر دیکھیں اس سے خود بھی بچیں اور اپنی اولا د کو بھی ایسے عناصر سے محفوظ رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔غلبہ اسلام کی صدی انشاء اللہ عنقریب شروع ہونے والی ہے یہ کبھی نہ بھولیں کہ آپ کے بھی کچھ فرائض ہیں اور وہ یہی کہ آپ نے قرآن کریم کی تعلیم کو اپنے نمونہ سے پھیلانا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ خود قرآن پڑھیں سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔اپنے کو