خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 656 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 656

خطابات مریم 656 پیغامات لجنہ اماءاللہ ایسٹرن ریجن گھانا کا پہلا سالانہ اجتماع میری پیاری بہنو ! بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 30 رمئی 1981ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ ایسٹرن ریجن گھانا پہلی مرتبہ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔میں اس ریجن کی بہنوں کو اس پہلے اجتماع کے موقع پر مبارکباد دیتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کے بہترین نتائج پیدا فرمائے۔آمین۔اس کانفرنس (اجتماع) کا سب سے اہم مقصد یہ ہونا چاہئے کہ لجنہ کی ممبرات اپنے سارے سال کے کام کا جائزہ لیں اور معلوم کریں کہ گزشتہ سال کی نسبت انہوں نے کس قدر اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی ہے اور پھر آئندہ کے لئے ایسا لائحہ عمل تجویز کریں کہ جس سے کامیابی حاصل ہو۔ہر احمدی کا مطمع نظر خواہ وہ ( مرد یا عورت) کسی بھی ملک میں رہتا ہو دین حق کی اشاعت ہے اور یہ دوطریقوں سے ہو سکتا ہے ایک تو یہ کہ دین حق کی صداقت دوسرے مذاہب کے سامنے دلائل کے ساتھ پیش کی جائے اور دوسرے یہ کہ اسلامی تعلیم پورے طور پر اپنا کر دنیا کے سامنے عملی نمونہ پیش کیا جائے۔پہلے اُصول پر عمل پیرا ہونے کے لئے صرف قرآن کریم کا پڑھنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ترجمہ وتفسیر بھی جاننا ضروری ہے اور ان دلائل کا مطالعہ جو اسلام کی صداقت سے متعلق ہیں کا جاننا اور پھر ان کا دنیا کے سامنے صحیح طور پر پیش کرنے کا طریق جاننا بھی از بس ضروری ہے کیونکہ اگر تم خود ہی مذہب کے متعلق کچھ نہیں جانتیں تو پھر دوسروں کو سکھا نہیں سکتیں۔دوسرے طریق کو اپنانے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ تم اپنے نفسوں کا محاسبہ کرو کیونکہ تمہارے اعمال اور تمہارے الفاظ میں تضاد نہیں ہونا چاہئے۔تمہیں اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ آیا تم اسلامی احکام پر عمل پیرا ہو یا نہیں۔کیونکہ اگر ہم خود ہی اسلامی احکام پر عمل نہیں