خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 654 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 654

خطابات مریم 654 پیغامات لجنہ اماءاللہ گیمبیا کا دوسرا جلسہ سالانہ 1981ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میری عزیز بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر بشری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا سالانہ جلسہ 17 /1اپریل کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ جلسہ بہت مبارک کرے پندرہویں صدی شروع ہونے پر یہ آپ کا پہلا جلسہ ہو رہا ہے۔خدا کرے آپ سب مل کر ایسے پروگرام بنا ئیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو زیادہ سے زیادہ جذب کرنے والے ہوں اور اس ملک میں احمدیت کے پھیلنے میں ممد ہوں۔ہم دنیا کے کسی بھی کو نہ میں بستے ہوں ہمارا فرض ایک ہی ہے کہ غلبہ دین حق کے لئے کوشش کریں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کو ہر ایک تک پہنچانے کی کوشش کریں کہ اس سے بڑھ کر کوئی تعلیم نہیں۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود بھی قرآن مجید کو سمجھتے ہوں اور اس پر عمل کرتے ہوں۔اس لئے سب سے پہلا فرض تو آپ کا یہ ہے کہ خود قرآن مجید کا ترجمہ سیکھیں۔مطلب سمجھیں۔پھر اس پر عمل ہو پھر اس کی تعلیم سے اپنے بچوں کو واقف کرائیں۔ان کے دلوں میں مذہب کی محبت پیدا کریں تا آپ کی اگلی نسل آئندہ پڑنے والی ذمہ داری کو سنبھالنے کے لئے تیار ہو۔میں آپ سے بہت دور ہوں۔لیکن دل سے آپ سے نزدیک ہوں آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھتی ہوں آپ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔کئی سال سے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ممالک بیرون سے خواتین کے وفود آرہے ہیں اور اپنی آنکھوں سے ان دنوں کی برکات کا مشاہدہ کرتے ہیں لیکن ابھی تک گیمبیا سے کوئی عورت جلسہ پر نہیں آئی کوشش کریں کہ اس سال کے جلسہ سالانہ پر ایک دو عورتیں ضرور آئیں۔گھانا۔نائیجیر یا اور سیرالیون سے تو کچھ نہ کچھ خواتین آجاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور دین حق کی ترقی کے لئے