خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 646 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 646

خطابات مریم 646 پیغامات آنحضرت ﷺ کے قدموں میں لا ڈالنے والی ہوں۔اپنے بچوں کو دین سکھائیں۔دین سے گہری محبت ان کے دلوں میں پیدا ہو۔دین کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکیں۔اعلیٰ اخلاق اُن میں پیدا ہوں اور وہ نمونہ بنیں قرآن مجید کی تعلیم کا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ اور قرآن مجید کی تعلیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ