خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 636 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 636

خطابات مریم 636 پیغامات لجنہ اماءاللہ گی آنا کے دوسرے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر پیغام میری عزیز بہنو! ممبرات لجنہ اماءاللہ ڈچ گیانا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مکرمی محمد اسلم صاحب کے ذریعہ معلوم ہوا کہ 31 جولائی کو آپ اپنا دوسرا سالانہ اجتماع اور دستکاری کی نمائش منعقد کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر دو کا انعقاد بہت بہت مبارک کرے اور اسلام کا پیغام آپ کے ذریعہ سارے ملک میں پہنچے۔احمدی خواہ کسی ملک کے رہنے والے ہوں ان کی زندگیوں کا مقصد ایک ہی ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور اطاعت کے بغیر ممکن نہیں اور اسلام کو دنیا میں پھیلانا۔اس لئے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : 32) اے محمد رسول اللہ ! دنیا کو بتادیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی محبت چاہتے ہو تو میرے پیچھے پیچھے چلو۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے ہر شعبہ میں کامل ہدایات دی ہیں۔قرآن مجید کے ہر حکم پر خود عمل کر کے دکھایا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے ان میں غلط رسوم اور بدعتیں شامل کر دیں اور ایسی ایسی باتوں پر عمل ہونے لگا جن کا نہ قرآن مجید میں کوئی حکم نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی اور ارشاد سے ثبوت ملتا ہے۔قرآن کریم کے مطالب کو شبہات سے صاف کرنے اور صحیح تصویر اسلام کی دنیا کو دکھانے کے لئے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے۔آپ کی بعثت کی غرض دنیا میں قرآن کی تعلیم کو عام کرنا تھا تا ہر شخص قرآن پڑھے اور قرآن پر عمل کرے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔جس کے نتیجہ میں دنیا میں ایک نیا پر امن معاشرہ اُبھرے جس کی جھلک آج سے چودہ سو سال قبل کی تاریخ میں ہمیں نظر آتی ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے ہمارا فرض ہے کہ ہماری ہر عورت اور بچی کو قرآن مجید اور اس کا ترجمہ