خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 621 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 621

خطابات مریم 621 پیغامات مغربی جرمنی میں جلسہ سیرۃ النبی کے موقع پر پیغام کا ترجمہ پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے آپ کی صدر صاحبہ کے خط سے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ 13 / مارچ 1976 ء کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک اجتماع منعقد کر رہی ہیں یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے بہت خوشی کا باعث ہے۔کیونکہ یہ ان نبیوں کے سردار صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ طیبہ کو ذہن نشین کرانے کا موقع بہم پہنچاتا ہے۔ہاں وہی جو تمام بنی نوع انسان کے لئے نجات دہندہ کے طور پر معبوث کیا گیا۔آپ دنیا میں وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے انسانی حقوق کی ادائیگی میں مساوات کا اصول سکھایا اور رنگ اور مذہب سے پیدا ہونے والے امتیاز کو دور کر کے قرآن کریم میں نازل ہونے والی وحی ربانی کے مطابق إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمُ کا سبق دیا۔لیکن سال میں ایک مرتبہ اس قسم کا دن منانا کسی لحاظ سے بھی کافی نہیں ہے جب تک دلوں میں وہ آگ نہ منور کی جائے جوسارا سال روشن رہے۔ہر مسلمان اور بالخصوص احمدی مسلمانوں کا فرض ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں ایسی تبدیلی پیدا کریں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا عملی نمونہ بن جائیں۔ہمیں مقدور بھر کوشش کرنی چاہئے کہ آپ کے اخلاق حسنہ کے رنگ میں رنگین ہو جائیں۔آپ کا خلق وہ تھا جسے حضرت عائشہ نے کانَ خُلُقُهُ القُرآن کے الفاظ میں بیان کیا۔یعنی آپ نے قرآن کریم کے ہر لفظ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا کر دوسروں کو اس کی تقلید کرنے کی ہدایت فرمائی۔آپ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ تھا۔آئیے ! ہم قرآن کریم کی اس ہدایت پر غور کریں کہ کوئی قوم حقیقی معنوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کے زبانی دعووں اور اعمال میں پوری مطابقت نہ ہو اور جب تک وہ ہمیشہ ایسی تبدیلیوں کو