خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 620 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 620

خطابات مریم 620 پیغامات میری عزیز بہنو ! لجنہ ماریشس کے لجنہ ڈے پر پیغام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ کے ذریعے علم ہوا ہے کہ 27 دسمبر کو لجنہ ماریشس اپنا لجنہ ڈے منارہی ہے۔اسی دن یہاں مرکز میں بھی جلسہ سالانہ کا دوسرا دن ہو گا اور حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ عورتوں سے خطاب فرما رہے ہوں گے۔احمدی خواہ پاکستان میں ہوں یا ماریشس میں، یورپ میں ہوں یا امریکہ میں ان کا مقصد حیات صرف اور صرف ایک ہے کہ دنیا کے ہر گوشہ میں توحید الہی کا قیام ہو اور انسان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مان لے۔اسلام کا جھنڈا سب جھنڈوں سے اُونچا ہو اور جب تک یہ مقصد پورا نہیں ہو جا تا احمدی اپنے جان و مال، عزت ہر چیز کو اسلام کے غلبہ کے لئے قربان کرتے رہیں گے۔مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی جو بشارتیں دی ہیں وہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے وقت پر پوری ہو کر رہیں گی۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنی تربیت اور اصلاح کی طرف توجہ دیں تا کہ اپنے وقت پر اپنی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے قابل ہوسکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین خدا کرے یہاں جلسہ سالانہ میں ہونے والی سب دعائیں اور آپ کے اجتماع میں ہونے والی سب دعائیں شرف قبولیت پائیں۔آمین۔خاکسار صدر لجنه مرکزیہ 17-12-75