خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 619 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 619

خطابات مریم 619 پیغامات پیاری بہنو ! نائیجیریا کی لجنات کے جلسہ پر پیغام السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مکرمی اجمل صاحب شاہد کے ذریعہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ آپ کی سالانہ کانفرنس 29، 30 31 مارچ کولیگوس میں منعقد ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا نفرنس کو کامیاب کرے اور اس کے بہترین نتائج نکالے۔کانفرنس کی غرض جہاں اعلائے کلمۃ اللہ ہے وہاں آپ کی تنظیم بھی ہے مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ سال لجنہ اماءاللہ کی ایک رپورٹ بھی موصول نہیں ہوئی۔ایک اصول یا درکھیں شاخوں کے سرسبز رہنے کے لئے ضروری ہے کہ جڑ سے اس کا تعلق ہو۔پس مرکزی لجنہ سے اپنا ٹھوس تعلق قائم رکھیں۔مرکزی لجنہ کو آپ کی کارروائیوں کا صحیح علم ہو اور وہ ہدایات دے سکیں آپ مجھ سے بہت دور ہیں لیکن جو تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے ہمارا آپس میں ہے وہ بہت قریبی تعلق ہے۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی رہتی ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اُسوہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیں اور ہماری نسلوں کو اسلام کا جھنڈا بلند رکھنے کی توفیق دے اور ہم سے وہ قربانی اور خدمت لے جو اسے قبول ہو۔سب بہنوں کو محبت بھر اسلام۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا در کھیئے۔خاکسار صدر لجنه مرکزیہ $1975