خطابات مریم (جلد دوم) — Page 618
خطابات مریم 618 پیغامات اسلامی تعلیم سے روشناس کرا سکے۔اس فنڈ میں ہر بہن حسب استطاعت حصہ لے۔تا ہر سال دو تین کتب شائع ہوسکیں۔ان دنوں میں بہت دعائیں کریں۔غلبہ اسلام کے لئے اور حضرت خلیفہ اصبح الثالث کی مکمل صحت یابی کے لئے وہ ایک عرصہ سے بیمار ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان کی قیادت میں قربانیاں کرنے کی توفیق دیتا چلا جائے۔( آمین ) خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 18-08-1975