خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 573 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 573

خطابات مریم 573 خطابات پھر آپ نے فرمایا کہ احمدی جہاں بھی جائیں اخلاقی لحاظ سے اپنی حیثیت منوائیں دوسرے لوگوں سے منفرد ہوں۔احمدی نمایاں ہوں اپنی اسلامی تعلیمات کے اعتبار سے کہ دشمن بھی اقرار کرے کہ اگر چہ ہم انہیں کا فر کہتے ہیں لیکن اسلامی تعلیمات کا صحیح نمونہ صرف احمدیوں ہی میں ہے۔پھر آپ نے اس طرف توجہ دلائی کہ اجلاسوں میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات سنائے جائیں اور پیغامات پڑھ کر سنوائے جائیں۔عہد یداران سے آخر میں آپ نے یہ فرمایا کہ آپ نے میرا یہ پیغام تمام جماعتوں کو آگے پہنچانا ہے۔اور میں امید کرتی ہوں کہ آپ اپنی جماعتوں کے پاس ایک نیا جذ بہ لے کر جائیں گی۔پھر آپ نے فرمایا کہ میں انشاء اللہ جب بھی آپ نے بلوایا تو میں ضرور آؤنگی۔“ رپورٹ لجنہ اماءاللہ ضلع فیصل آباد 1990ء)۔۔۔۔۔۔۔☆