خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 566 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 566

خطابات مریم 566 افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ پاکستان $1990 خطابات تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے فرمایا۔آپ کو معلوم ہو چکا ہے کہ ہمارے اجتماع کی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن چونکہ لڑکیوں نے تیاری کی ہوئی ہے اس لیے ہم نے کہا ہم مقابلے کروالیں۔اللہ تعالیٰ مومنوں کو کئی طریقوں سے آزماتا ہے۔کبھی مالی نقصان سے کبھی جذبات کو تکلیف پہنچنے سے ، مومن وہی ہے جو ان تکالیف کے باوجود ثابت قدم رہے اور ابتلاؤں سے نہ گھبرائے حضور اقدس نے فرمایا ہے کہ تمام امراء و عہدیدران ہر کام دعا سے شروع کریں کہ ہم نے کام شروع کیا ہے اس میں برکت ڈال۔شاید ہماری دعاؤں میں کوئی کمی رہ گئی ہو۔مومن کا کام صبر کرنا ہے۔اس کا قدم پیچھے نہیں جاتا اس لئے اگر اجتماع کی اجازت اس سال منسوخ ہو گئی ہے تو آئندہ یہ سوچ کر کہ اجازت نہیں ملتی آپ نہ آئیں بلکہ جب بھی آپ کو مرکز سے آواز آئے تو لبیک کہیں۔یہی روح اپنی بچیوں میں پیدا کریں کہ چاہے ہمیں تکلیف ہو چاہے نقصان ہو ہم نے حکم ماننا ہے اور اطاعت کرنی ہے۔اس کے بعد آپ نے حاضرات کو نصیحت فرمائی کہ گروپ کی صورت میں باہر نہ نکلیں اور نہ ہی گروپ میں آئیں پہچ نہ لگائیں۔تھوڑی تھوڑی کر کے جائیں۔دعائیں کریں۔یہاں پر بھی خاموشی سے سنیں لاؤڈ سپیکر نہیں ہے یہ بھی آزمائش ہے اور عادت ڈالنے کے لیے ہے کہ سکون سے سننے کی عادت ہو جائے۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1990ء)