خطابات مریم (جلد دوم) — Page 565
خطابات مریم 565 خطابات کہ اے محمد ! رسول اللہ آپ دنیا کو بتا دیں کہ اگر تم اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو پہلے میرے نقش قدم پر چلو میری پیروی کرو۔میرے اخلاق اپنے اندر پیدا کرو اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو گا۔پس اپنے معاشرہ کی صفائی اور پاکیزگی کا کام اپنے گھروں سے شروع کرو اور اپنے گھروں کے بعد پھر محبت سے دل صاف رکھتے ہوئے جائزہ لو، دوسروں کا اور جہاں بُرائی نظر آئے اس کی اصلاح کی کوشش کرو۔سب سے بڑی شکایت تو عورتوں سے یہ ہے کہ اپنے اجلاسوں میں ہیں ، پچیس فیصد سے زیادہ حاضر نہیں ہوتیں جس کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ان کے کانوں تک وہ تحریکیں پہنچ نہیں پاتیں جو حضور پُر نور کی طرف سے آتی ہیں اور جن پر عمل کروانا لجنہ پاکستان کا کام ہے۔جو سرکلر بھی کسی لجنہ یا لجنہ کے کسی حلقہ کو جائے گا وہ صرف ان خواتین اور بچیوں تک پہنچے گا جو وہاں آتی ہوں گی پس آپ ہفتہ میں ایک دفعہ دو گھنٹے اللہ تعالیٰ کی خاطر وقف کریں خواہ کتنا ضروری کام ہوا سے دوسرے وقت پر ڈال کر اجلاسوں میں ضرور جایا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ یاد رکھیں کہ ہر کام میں مرکز سلسلہ کی خواتین کو نمونہ بننا ہے۔سب دنیا کی خواتین کی نظریں ان کی طرف لگی ہوئی ہیں یہ کیسی ہیں کس طرح بچوں کی تربیت کرتی ہیں قومی ذمہ داریوں میں کتنا حصہ لیتی ہیں۔ایک صدی گزر چکی ہے دوسری صدی کا آغاز ہے۔آپ کے بڑوں نے قربانیاں دیں آپ اگر اس معیار کو قائم نہیں رکھیں گی تو ان کی قربانیوں کی اہمیت کو بھی کم کرنے والی ہوں گی۔پس احساس ذمہ داری اپنے میں پیدا کریں کہ اگر میں اجلاس میں نہ گئی اگر میں نے اپنے فرض کو ادا نہ کیا اگر بچوں کی تربیت کی طرف سے غافل رہی تو میں احمدیت کو نقصان پہنچانے والی ہوں گی۔جو کچھ کرنا ہے میں نے کرنا ہے اگر ہر عورت کے دل میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو ہم بہت جلد ترقی کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم میں یہ احساس ذمہ داری بھی پیدا کرے اور عمل کی بھی توفیق دے ایسا عمل جس سے وہ راضی ہو جائے۔آمین (ماہنامہ مصباح نومبر 1990ء)