خطابات مریم (جلد دوم) — Page 558
خطابات مریم 558 خطابات 61 - طرف پوری توجہ دیں ممبرات نصف پارے کا آخر زبانی یاد کریں اسی طرح قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف بھی توجہ دیں۔لجنہ پاکستان نے اب تک بارہ پاروں کے ترجمہ اور ناصرات کی نظموں اور ضروری سوال و جواب کی ٹیسٹس تیار کی ہیں ان سے فائدہ اُٹھا ئیں جن ممبرات نے قرآن مجید حفظ کیا ہو سال ختم ہونے پر ان کا نام ولدیت یا زوجیت عمرا اور کتنی سورتیں حفظ کی ہیں ان کی فہرستیں بنا کر بھجوائیں ناصرات کا بڑا گروپ نصف پارہ اور چھوٹا گروپ اپنی طاقت کے مطابق حفظ کرے لجنہ کے کورس میں اس سال مسیح ہندوستان میں رکھی گئی تھی جن کو یہ کتاب نہ ملے وہ ”تذکرۃ الشہادتین پڑھیں۔27, 28, 29 جنوری کو لجنہ و ناصرات کی کھیلیں ہونگی ہدایات اور کوائف فارم بھجوا دیے گئے ہیں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہ بھی ملی تو کھیلیں ضرور ہوں گی بہترین کھلاڑیوں کو بھجوائیں ہر مجلس دفتر مرکزیہ میں اطلاع بھجوائے کہ ان کے ہاں موصیات کی تنظیمیں قائم ہیں یا نہیں اور کیا نائب صدر موصیات کا انتخاب ہو چکا ہے لجنہ کی ماہوار رپورٹیں با قاعدہ بھجوائی جائیں سالانہ رپورٹ بھی ضرور آنی چاہیے۔حضور نے اس سال ذیلی تنظیموں کے بارہ میں جو فیصلہ فرمایا ہے اس کے مطابق اب ہمارا مقابلہ دوسرے ممالک سے ہوگا امریکہ، کینڈا اور خاص طور پر لجنہ انگلستان بہت کام کر رہی ہیں آپ نے بھی اپنی کوشش اور محنت کو جاری رکھنا ہے اور معیار کو گرنے نہیں دینا۔ناصرات جن پر آئندہ کی ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں اس طرف خاص توجہ دینی ہے۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ 1989ء)