خطابات مریم (جلد دوم) — Page 557
خطابات مریم 557 خطابات خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ پاکستان 1989ء تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اپنا 67 واں سال مکمل کر چکی ہے امسال نا مناسب حالات کی وجہ سے دورے بھی کم کئے گئے ہیں چونکہ یہ سال صد سالہ جشن تشکر کا تھا۔اس وجہ سے مجالس بھی کافی مصروف رہیں اور حسب حالات بڑی شان سے اسے منانے کی کوشش کی گئی لجنہ پاکستان نے مرکزی طور پر پوری تیاری کی تھی لیکن حکومت کی طرف سے پابندی لگا دی گئی روشنیاں لگائی گئیں۔دفتر کے اندرونی حصہ کو سجایا گیا دعوت کی تمام تیاری کر لی گئی تھی جو کہ پابندی کے بعد ملتوی کر دی گئی لجنہ لا ہور اور کراچی نے اس موقعہ پر کئی کتب شائع کیں اور چیزیں بنوائیں مثلاً بیجز۔پلیٹ۔Key Rings وغیرہ۔مرکز پاکستان کا مجلہ زیر اشاعت ہے جو عنقریب چھپ کر آجائیگا۔آپ نے عہدیداران کو ہدایت فرمائی کہ ہرممبر کیلئے مجلہ اور سکارف خریدا جائے کیونکہ یہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بطور یادگار ہوگا فرمایا کہ 28,27,26 دسمبر کو دستکاری نمائش لگائی جائیگی جس میں قریب کی مجالس شامل ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ ایک نمائش لجنہ کی تدریجی ترقی پر مشتمل گرافس چارٹ اور اہم فوٹو گرافس کی ہوگی جو مارچ 1990 ء تک جاری رہے گی زیادہ سے زیادہ ممبرات اس کو دیکھنے کے لیے ربوہ آئیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ 1987ء میں لجنہ ہال کی تحریک کی گئی تھی 45 لاکھ کے قریب و عدہ جاتے کیے گئے جس میں سے 40 لاکھ روپے کی وصولی ہو چکی ہے جنہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا وہ بھی اس میں حصہ لیں چندہ ممبری کی شرح 50 پیسے فی ممبر سے بڑھا کر ایک روپیہ فی ممبر کر دی گئی ہے۔عہدیداران اس کے مطابق وصولیاں کر کے تمام چند 300 ستمبر سے پہلے بھجوا دیا کریں ضلعی صدر صاحبات کو تاکید فرمائی گئی کہ وہ اپنے ضلع کی کمزور مجالس کا دورہ کریں سیکرٹریان تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ حضور نے حفظ قرآن کی جو تحریک فرمائی ہے اس