خطابات مریم (جلد دوم) — Page 556
خطابات مریم 556 خطابات سچائی ، لین دین میں سچائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں سچائی اختیار کرو، سچائی اختیار کرو وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے دل کیسے ہیں۔کیا انسان اس کو بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔ہم سچائی کا عہد تو اپنے ہر کام میں دہراتے ہیں لیکن پھر بعد میں بھول جاتے ہیں اور جماعت کی ترقی کیلئے احمدیت کی ترقی کے لئے لجنہ کی ترقی کیلئے خود اپنے نفس کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ان تمام بُرائیوں کو چھوڑتے ہوئے ہم پاک صاف ہو جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس پاک جماعت کے قیام کیلئے مبعوث ہوئے ویسے بن جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمان کے مطابق چاہئے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہارے وجود میں نمودار ہو اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سجود نظر آئے اور خدا تعالیٰ کی بزرگی تم پر طاری ہو۔پس کوشش بھی کریں اور دعا بھی کریں کہ ہمارا عمل ہمارے ایمان کی گواہی دے ہم متحد ہو کر احمدیت کی ترقی کیلئے کام کریں نہ کہ ہمارے وجو در وک بنیں۔اولاد کی تربیت کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں کیونکہ ان کی تربیت کے ساتھ ہی آپ کی قوم کی زندگی قائم رہ سکتی ہے اور ہماری قربانیوں کا تسلسل جاری رہ سکتا ہے۔کل مجلس عاملہ میں بھی اس چیز کی طرف توجہ دلا چکی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔ہر انسان اس بات کا جائزہ لیتا ر ہے کہ اس نے کل کیلئے کیا تیاری کی ہے۔کل سے مراد کل سے لے کر قیامت تک کا زمانہ ہے اور موت کے بعد کی زندگی بھی۔جو قوم اپنی اگلی نسل کو آئندہ پڑنے والی ذمہ داریاں اُٹھانے کیلئے تیار کرتی ہے وہ اپنی زندگی کا سامان کر لیتی ہے۔پس بچوں کی دینی تعلیم ان کی اخلاقی تعلیم ، ان کے اندر دینی محبت پیدا کرنا ، ان کے اندر مذہب کیلئے عزت پیدا کرنا ، مذہب سے محبت پیدا کرنا ، مذہب کیلئے قربانی کا جذبہ پیدا کرنا آپ کا کام ہے اور یہ کام آپ بغیر اپنا نمونہ پیش کئے نہیں کر سکتیں اس لئے پہلے خود کو ایسا بنا ئیں اور پھر اپنے نمونے کے ذریعے اپنی اولادوں کی تربیت کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آمین از تاریخ لجنہ جرمنی صفحه 250 تا 263)