خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 555 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 555

خطابات مریم 555 خطابات انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور باہمی ناراضگی جانے دو اور سچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلل کرو تا تم بخشے جاؤ“۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 12) ابتداء میں عاجزہ نے عرض کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد قوم کو پاک کرنا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرماتے ہیں پاک دل بننے کے سوا نجات نہیں ، سو تم پاک بن جاؤ۔اگر تکبر نہ ہوتا تو کوئی شخص کا فرنہ رہتا نفسانی چیزوں سے الگ ہو جاؤ انسان کے نفس امارہ میں کئی قسم کی پلید گیاں ہوتی ہیں مگر سب سے زیادہ تکبر کی پلیدگی ہے، اگر تکبر نہ ہوتا تو کوئی شخص کا فر نہ رہتا۔سوتم دل کے مسکین بن جاؤ اور عام طور پر بنی نوع انسان کی ہمدردی کرو۔پھر آپ فرماتے ہیں۔”سب سے اول اپنے دلوں میں انکسار اور صفائی اور اخلاص پیدا کرو اور سچ سچ دلوں کے حلیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ۔کہ ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا 66 ہوتا ہے۔اگر تیرا دل شر سے خالی ہے تو تیری زبان بھی شر سے خالی ہوگی۔“ (روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 547) پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پھر بعد اس کے کوشش کرو اور نیز خدا تعالیٰ سے قوت اور ہمت مانگو کہ تمہارے دلوں کے پاک ارادے پاک خیالات اور پاک جذبات اور پاک خواہشیں تمہارے اعضاء اور تمہارے تمام قوی کے ذریعے سے ظہور پذیر اور تکمیل پذیر ہوں تا تمہاری نیکیاں کمال تک پہنچیں، سچائی اختیار کرو، سچائی اختیار کرو کہ وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے دل کیسے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 548) سچائی کی بہت ضرورت ہے معاشرے کو پاکیزہ بنانے کیلئے۔قول میں سچائی ، فعل میں