خطابات مریم (جلد دوم) — Page 545
خطابات مریم 545 خطابات نے آپ کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری فرمایا جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ دائمی ہوگا۔جب کسی جماعت کی تعداد بڑھتی ہے اور نبی کے زمانے سے دوری ہوتی ہے تو کچھ نہ کچھ کمزوریاں صحیح تربیت نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لحاظ سے ہماری جماعت کیلئے لحہ فکر یہ ہے کہ ہم میں کسی قسم کی کمزوریاں جماعتی طور پر واقع نہیں ہونی چاہئیں۔ان کمزوریوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک دینی علم سے پورے طور پر واقفیت نہ ہونا اور دوسروں کے دیکھا دیکھی ان کی باتیں اور رسوم اختیار کرنا ہے جس سے اگر روکا نہ جائے تو بہت بڑی مصیبت کا باعث بن سکتی ہے اس کے لئے سب سے پہلی بات ہماری خواتین اور بچیوں کو یہ اپنے ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حکم اور عدل بنا کر بھیجا ہے یعنی وہ امور وہ باتیں جن میں اختلاف ہے جو کسی کی سمجھ میں نہیں آتیں ان میں آخری فیصلہ وہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہے اپنے قول کے ذریعہ سے کیا یا اپنے فعل کے ذریعہ سے کیا اس پر ہمارا عمل ہونا چاہئے دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت علی کی پیشگوئی کے مطابق علوم کے خزانے لٹائے ہیں۔ان سے اپنی جھولیاں بھریں۔اس سے باہر جانے کا تصور بھی نہیں ہونا چاہئے اس سلسلے میں ہمارا پہلا قدم نفسانی خواہشات سے چھڑا کر نجات کے سرچشمے تک پہنچانا ہے اور اپنی اصلاح کی طرف پہلا قدم اللہ تعالیٰ سے سچا تعلق قائم کرنا ، اس کی رضا کو ہر حال میں مقدم رکھنا اس کی خاطر ہر کام کرنا اور اس کی کامل اطاعت کرنا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم پڑھیں اور اس کا ترجمہ سیکھیں تا ہمیں پتہ ہو کہ کس کام کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے اور کس کام کے کرنے سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے جب علم ہی نہیں ہوگا تو عمل کیسے ہوگا۔کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کی پھر اپنی زندگیوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔آپ کو راہنمائی نہ فرمائی ہو اللہ تعالیٰ نے کامل نمونہ دنیا کیلئے بنا کر بھیجا۔کوئی مسئلہ نہیں جس میں آپ نے قرآن سے راہنمائی نہ فرمائی ہو آپ کی پیروی سے ہی اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوسکتی ہے۔جب کہ خود قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ