خطابات مریم (جلد دوم) — Page 537
خطابات مریم 537 خطابات کے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے کہ وہ خط لکھ کر دریافت کر سکیں کیونکہ اس کے بعد حضور ایدہ اللہ سے اس کی منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے۔پھر آپ نے دعاؤں پر زور دیا کہ اس سے ہرگز غافل نہ ہوں۔حمد کے ترانے گاتے ہوئے نئی صدی میں داخل ہوں۔آج خدا تعالیٰ کے فضل سے 122 ممالک میں ایک کروڑ احمدی پیدا ہو چکے ہیں۔ہر احمدی کا عہد ہے کہ جو نیک کام بتایا جائے گا اس پر عمل کریں گے۔آپ اس عہد کو یا د رکھیں۔دعا کریں ہماری باقی زندگی خدا کی رضا حاصل کرتے ہوئے گزرے اور جب ہم اس دنیا سے رخصت ہوں تو ہمارا خدا ہم سے راضی ہو۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ 1989ء)