خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 534 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 534

خطابات مریم 534 خطابات بھی نہیں کر سکیں گی۔کیونکہ ترجمہ سیکھے بغیر آپ کو اوامر و نواہی کا علم نہیں ہو سکتا۔قرآن کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ہر ماں باپ کا فرض ہے کہ آئندہ نسل کی دینی تعلیم کیطرف توجہ دیں۔پھر آپ نے نمازوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ نماز تمام سعادتوں کی کنجی ہے۔بچپن سے نماز کی عادت ڈالیں۔کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس کے قول و فعل میں تضاد ہو۔خدا تعالیٰ نے جماعت کو خلافت کی عظیم نعمت سے نوازا ہے اس کی قدر کریں۔حضور اصلاح معاشرہ کی طرف بہت توجہ دلا رہے ہیں اس لیے اس طرف خاص توجہ رکھیں۔نماز کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سچائی کا راستہ اختیار کریں کیونکہ صرف سچا عمل ہی خدا کی خوشنودی کا باعث ہوتا ہے۔خدا کے بندوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔اپنے اندر اتحاد و یگانگت پیدا کریں۔لڑائی جھگڑے سے نفرت اور تفرقہ پیدا ہوتا ہے۔ہم سب کا مقصد اور منزل ایک ہے۔ایک عہد ہے اس کو اپنائیں۔کسی کو اپنی زبان اور ہاتھ سے تکلیف نہ پہنچا ئیں۔بزرگوں نے نیکیوں کا تسلسل قائم رکھ کر خلافت کی نعمت ہم تک پہنچائی ہے۔اس کی قدر کریں اور اس تسلسل کو برقرار رکھیں۔سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنی نئی نسل کو آئندہ آنے والی ذمہ داریاں اُٹھانے کیلئے پوری طرح تیار کریں۔احمدیت کو قائم رکھنے کیلئے خلافت کا قلعہ قیامت تک جاری رکھنا ہے۔صدی ختم ہونے پر صرف جشن ہی نہیں منانا بلکہ اپنے دلوں میں چراغاں پیدا کرنا ہے۔یہ جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا ہے کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے اپنی تمام کمزوریاں چھوڑ دینی ہیں۔اپنے دلوں میں خدا اور خدا کے رسول اور خلفاء کیلئے محبت پیدا کریں تا اپنی آنکھوں سے غلبہ اسلام دیکھ سکیں خدا کرے کہ وہ دن بہت جلد آ جائے۔آمین سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 1989ء)