خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 512 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 512

خطابات مریم 512 خطابات ایک طبی مرکز کے قیام کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔تعمیر ہال کی تحریک حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے 16 جنوری 1987ء کے خطبہ جمعہ میں فرمائی تھی۔اس تحریک کے بعد لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے دنیا کی تمام لجنات کو اس کی اطلاع کر دی گئی۔بہنوں نے بھر پور حصہ لیا اور اب تک تعمیر ہال کے کل وعدے 45,03,232/75 روپے کے ہو چکے ہیں۔جن میں سے 36,48,983/39 روپے جمع ہو چکے ہیں۔یہ ساری وصولی تقریباً پاکستان کی ہے سوائے چند کے جنہوں نے پاکستانی رقم میں یہاں ادائیگی کی ہے باقی ابھی و ہیں جمع ہے۔دس لاکھ روپے تعمیر کے لیے ٹیکنیکی کمیٹی کو دیے جاچکے ہیں۔20 فروری 1988 یوم مصلح موعود کو ہال کی بنیا د رکھی جا چکی ہے۔کام کی رفتار تیز نہیں کیونکہ بعض حصوں کی ڈرائنگ بھی تیار ہو رہی ہے۔دعا کریں کہ جشن صد سالہ تک یہ مکمل ہو جائے اور اس سال کے پروگراموں میں ہم اسے استعمال کر سکیں۔لجنات پوری کوشش کریں کہ اس سال مکمل ادائیگی ہو جائے۔ضلعی بجنات اس بات کا بھی جائزہ لیں کہ ان کے ضلع میں کوئی چھوٹی سے چھوٹی لجنہ بھی ایسی نہ رہ جائے جس تک یہ تحریک نہ پہنچے۔اور ہر بہن خواہ تھوڑی سے تھوڑی رقم ادا کرے لیکن شامل ہو جائے۔148 حباب ومستورات نے اس میں پانچ ہزار یا اس سے زائد ادا کیا ہے۔جن کے نام انشاء اللہ کنندہ کروائے جائینگے۔ہال کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ارادہ ہے کہ لجنہ ربوہ کے لیے بھی الگ دفتر تعمیر ہو جائے۔اس کا نقشہ بن رہا ہے۔تیار ہوتے ہی حضور ایدہ اللہ سے منظوری کے بعد اس کی بنیاد بھی رکھی جائیگی۔دوسری اہم تحریک نگر پارکر سندھ کے طبی مرکز کی تھی۔اس کے لیے دس لاکھ روپے اندازہ بتایا گیا تھا۔حضور ایدہ اللہ کی طرف سے 30 مئی کو منظوری آنے پر 12 جون 1988 کو اس کی تحریک لجنات کو بھجوائی گئی۔الحمد للہ اس وقت تک 7,08,127 روپے کے وعدہ جات آچکے ہیں۔اور 3,60,928 روپے وصولی ہو چکی ہے طبی مرکز بنانے کا کام حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے وقف جدید کے سپرد کر دیا ہے۔عنقریب مکرمی اللہ بخش صاحب صادق ناظم وقف جدید اس علاقہ میں جا کر اس مرکز کے لیے زمین خریدیں گے۔پھر تعمیر کا کام شروع ہوگا یہ ایک مستقل صدقہ جاریہ سب احمدی بہنوں کی طرف سے ہو گا۔اس لیے اس میں بھی جلد سے جلد