خطابات مریم (جلد دوم) — Page 496
496 خطابات خطابات مریم سیکھیں۔نیکی کے بھی تین درجے ہیں۔اللہ تعالیٰ عدل۔احسان اور قریبی رشتہ داروں سے حسن سلوک کا حکم دیتا ہے۔بے حیائی۔برائی اور بغاوت سے روکتا ہے۔آپ نے پردہ کے متعلق بھی توجہ دلائی۔کہ برقع ہر قسم کے حالات کے مطابق پہنا جا سکتا ہے۔پردہ کی اصل روح کو قائم رکھنا چاہیے۔مردوں کے ساتھ مکسنگ نہیں کرنی۔غیر محرم ہماری زینت اور شکل نہ دیکھے۔کوٹ کے اوپر نقاب پہن لیں۔حضور نے بھی یہی ارشاد فرمایا ہے کہ پردہ کی اصل روح قائم رکھی جائے۔پر وہ ہر جگہ کرنا چاہیے صرف مشن ہاؤس میں ہی نہیں۔آپ نے پر دہ خدا کے لئے کرنا ہے۔نہ کہ امام صاحب کے لئے۔پردہ اس لئے کریں کہ یہ خدا کا حکم ہے۔قرآن کریم کا علم حاصل کریں تا عمل کر سکیں۔لاعلمی کی وجہ سے بہت سے گناہ ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) (از رپورٹ دورہ ڈنمارک)